حکمران آئین سے کھلواڑ نہ کریں

حکمران آئین سے کھلواڑ نہ کریں

کراچی(سٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکمران 27ویں آئینی ترمیم اور آئینِ پاکستان سے کھلواڑ نہ کریں۔

آئینِ پاکستان عوام کے بنیادی حقوق اور وفاقی اکائیوں کے درمیان توازن کی ضمانت دیتا ہے ، اس میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت ملک کے آئینی و جمہوری ڈھانچے کو کمزور کرے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں قوم کو تقسیم کرنے کے بجائے متحد کرنے کی ضرورت ہے ۔آئین میں تبدیلی صرف ذاتی یا جماعتی مفادات کے لیے نہیں بلکہ قومی اتفاقِ رائے سے ہونی چاہیے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں