افسر وں کے تبادلے ،حسین حبیب کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری تعینات
محمد علی ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب ،شاہ زیب چیئرپرسن ڈرگ کورٹ بہاولپور ہونگے محکمہ ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری
لاہور(اپنے نامہ نگارسے ، سٹاف رپورٹر سے ) پنجاب حکومت نے متعدد افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ حسین حبیب امتیاز کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری ،محمد علی نیکو کارہ ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب تعینات کردیا۔ جبکہ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب کا بھی اضافی چارج دیدیا گیا، محمد شعیب خرم ڈی آئی جی پولیس انویسٹی گیشن مانیٹرنگ انویسٹی گیشن برانچ لاہور محمد اظہر سلیم تین سال کے لئے چیئرپرسن ڈرگ کورٹ فیصل آباد ،سید عمران رضا نقوی تین سال کے لئے چیئرپرسن ڈرگ کورٹ راولپنڈی ، شاہ زیب سعید تین سال کے لئے چیئرپرسن ڈرگ کورٹ بہاولپور ،محمد سلیم اقبال تین سال کے لئے چیئرپرسن ڈرگ کورٹ لاہور تعینات کردیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ادھر محکمہ ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں اہم تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔محمد خرم نبیل، ڈی ایم ڈی گوجرانوالہ کو ڈائریکٹر انجینئرنگ گوجرانوالہ کا اضافی چارج سونپا گیا ہے ۔عاصم نذیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ واسا راولپنڈی کا تبادلہ کر کے انہیں واسا گجرات تعینات کر دیا گیا۔ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن اسامہ شیرون کو رنگ فارسٹیشن منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کا اضافی چارج دے دیا گیا ۔پی ایچ اے لاہور کے دو افسروں زاہد اقبال اور عبداللہ نثار چیمہ کو رنگ فارسٹیشن منصوبے کے ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر کے اضافی چارج تفویض کر دئیے گئے ۔عروج عمران، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ پی ایچ اے ملتان کا تبادلہ کر کے انہیں پی ایچ اے راولپنڈی میں تعینات کر دیا گیا۔