کشمیر ہمارے خوابوں کی تعبیر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری

کشمیر ہمارے خوابوں کی تعبیر   آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری

راولپنڈی (خصوصی نیوز رپورٹر) یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ کشمیر ہمارے خوابوں کی تعبیر ریلیز کردیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کا جاری کردہ نغمہ اہلِ کشمیر کی قربانیوں، عزم اور پاکستان سے وفا کی لازوال داستان ہے ۔نغمہ میں معصوم کشمیریوں کی شہادتوں اور وفا کی داستانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے ۔6 نومبر کے سا نحہ جموں سے لے کر آج تک اہلِ کشمیر نے آزادی کی خاطر اپنے لہو سے تاریخ سینچی ہے ۔نغمہ ظلم کے اندھیروں میں امید اور آزادی کی روشنی کا واضح پیغام ہے ،کشمیر کے بہادر عوام کا پاکستان سے رشتہ، عہدِ وفا اور قربانیوں کو نغمہ میں اجاگر کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں