گنڈاپورکی صرف اسلام آبادپرچڑھائی رہی،امیدہے نئے وزیراعلیٰ میگا پراجیکٹس پرتوجہ دینگے :گورنرپختونخوا
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پہلے وزیر اعلیٰ کے ڈیڑھ سالہ دور میں مسائل حل نہیں ہوئے ،علی امین گنڈا پور کی خواہش رہی کہ اسلام آباد پر چڑھائی کروں،نئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے امید ہے صوبے کے میگا پراجیکٹس پر توجہ دیں گے۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ میرے پاس نہیں،27 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر بلاول بھٹو زرداری نے 6 تاریخ کو سی ای سی کا اجلاس بلایا ہے ، اس میں پارٹی 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔قبل ازیں اقرایونیور میں نیشنل کلائمیٹ کانفرنس آف یوتھ 2025 سے خطاب کر تے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ اجتماعی عزم اور عملی اقدامات سے ہی ممکن ہے ۔