جیلوں میں جانے کے لئے تیار ہیں ، علیمہ خان

جیلوں میں جانے کے  لئے تیار ہیں ، علیمہ خان

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )بانی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ ہم اپنی جانیں دے دیں گے لیکن عمران خان کے لئے ہم لڑیں گے ، یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ سوچیں کہ ڈر جائیں گے جیلوں میں ڈالنا ہے ڈال دو۔۔۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگر آپ کو فکر ہے کہ ہم کہیں باہر کیسز لڑیں گے یا ان کا پیغام دیں گے ، اگر آپ ڈرتے ہیں اور جیلوں میں ڈالیں گے تو ہم تیار ہیں، آپ گرفتار کریں اور پھر بتائیں کہ کس چیز کے لیے عمران خان کے ایک اور فیملی ممبر کوگرفتار کیا، یہ خود پھنسے ہوئے ہیں ہمیں جیل میں ڈالیں میری بہنیں بھی تیار ہیں وہ پیغام آپ کو دے دیں گی، اگر وہ نہیں ہوں گی تو ہمارے بچے کھڑے ہو جائیں گے سارے جیل میں ڈال دیں، ہم عمران خان کی رہائی کے لیے یہ جنگ جاری رکھیں گے ،جنہوں نے جنگ لڑی ہے اورجیل کاٹ رہے ہیں جن کے گھر ٹوٹے ہیں ان کی فکر کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں