اسلام آباد ہائیکورٹ :وفاقی تعلیمی اداروں میں منشیات کیخلاف میکنزم بنانے کاحکم
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے وفاقی تعلیمی اداروں میں منشیات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پیمرا کو ہدایت دی ہے کہ۔۔۔
منشیات کے خلاف آگاہی مہم ٹی وی چینلز پررات ایک بجے نہیں پرائم ٹائم میں نشر کی جائے ۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو حکم دیا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس ،(پیرا)اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر منشیات کے خاتمے کیلئے جامع میکنزم تیار کریں۔بعدازاں سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی گئی۔