ڈیجیٹل،صنعتی ترقی کی جانب پیشرفت ، پہلی کروم بُک اسمبلی لائن کا آغاز

 ڈیجیٹل،صنعتی ترقی کی جانب پیشرفت ، پہلی کروم بُک اسمبلی لائن کا آغاز

گوگل کامقامی موجودگی بڑھانے کا اعلان ، اسمبلی لائن سالانہ 5 لاکھ کروم بکس تیار کریگی

اسلام آباد (دنیا رپورٹ )پاکستان کی ڈیجیٹل اور صنعتی ترقی کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ حکومتِ پاکستان اور گوگل نے ملک کی پہلی کروم بُک اسمبلی لائن کے آغاز اور گوگل کی مقامی موجودگی کے فروغ کا اعلان کیا ہے ۔افتتاحی تقریب وزیرِ اعظم ہاؤس میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سنے انجام دی جس میں وفاقی وزراء، امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور، اور گوگل و ٹیک ویلی کے نمائندے شریک ہوئے ۔این آر ٹی سی کے ہری پور پلانٹ میں قائم یہ اسمبلی لائن 2026 تک سالانہ پانچ لاکھ کروم بُکس تیار کرے گی۔ یہ ڈیوائسز تعلیمی و سرکاری اداروں کے لیے تیار کی جائیں گی۔وزیرِ آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا منصوبہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے وژن کو آگے بڑھائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں