مجوزہ آئینی ترامیم 18ویں ترمیم کو ختم کرنے کے مترادف:رضا ربانی

مجوزہ آئینی ترامیم 18ویں ترمیم کو ختم کرنے کے مترادف:رضا ربانی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئین میں مجوزہ ترامیم اگر منظور کرلی گئیں تو یہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے خاتمے کے مترادف ہوں گی۔

رضا ربانی نے بیان میں کہا کہ 2010 میں منظور کردہ اٹھارہویں ترمیم نے صوبوں کے خدشات دور کرتے ہوئے کئی وفاقی وزارتیں اور محکمے صوبوں کو منتقل کر دئیے تھے ، جن میں تعلیم اور آبادی کے محکمے بھی شامل تھے ۔ اٹھارہویں ترمیم نے شدت پسند قوم پرستوں کو سیاسی بحث سے باہر کر دیا تھا۔ مجوزہ تبدیلیاں انہیں دوبارہ غیر آئینی سرگرمیوں کی طرف راغب کر سکتی ہیں۔صوبوں کو منتقل کی گئی وزارتوں کو واپس لینا وفاقی حکومت کے لیے مالی بوجھ بنے گا، اور مالیاتی اختیارات واپس لینا شراکتی وفاقیت کے اصولوں کے خلاف ہوگا۔انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ نازک سیاسی حالات میں صوبائی خودمختاری سے چھیڑ چھاڑ وفاق پر گہرے اثرات ڈال سکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں