بڑھتی آبادی ،جنوبی ایشیا میں 38کروڑافرادغربت کاشکار،احسن اقبال

بڑھتی آبادی ،جنوبی ایشیا میں 38کروڑافرادغربت کاشکار،احسن اقبال

خطہ موسمیاتی تبدیلیوں کے سنگین چیلنجز سے دوچارہے ، پائیدار ترقی کانفرنس سے خطاب

 اسلام آباد (نامہ نگار،اے پی پی،آئی این پی ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں تقریباً 38کروڑ افراد غربت کا شکار ہیں اور خطہ موسمیاتی تبدیلیوں کے سنگین چیلنجز سے دوچار ہے ، بڑی تعداد میں بچے غذائی قلت اور تعلیم سے محرومی کا سامنا کر رہے ہیں،بڑھتی آبادی خطے کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے ۔وہ اسلام آباد میں پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کی 28ویں سالانہ پائیدار ترقی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔چار روزہ کانفرنس میں 45 سے زائد اجلاس ہوں گے ،وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان رواں سال شدید سیلابی صورتحال سے دوچار ہوا، جس میں موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ ساتھ بعض اوقات آبی جارحیت کے اثرات بھی شامل ہو جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ یو این کی رپورٹ کے مطابق پائیدار ترقی کے صرف 17 فیصد اہداف درست سمت میں گامزن ہیں، اس تناظر میں کلائمیٹ فنانس کی منصفانہ تقسیم نہایت ضروری ہے تاکہ ترقی پذیر ممالک اس حوالے سے اپنے اہداف حاصل کر سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں