وزیراعظم شہباز شریف 8 نومبر کو آذربائیجان جائیں گے
اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف 8 نومبر کو ایک روزہ دورے پر آذربائیجان جائیں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کے دوران شہباز شریف آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
اِن تقریبات میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بھی باکو میں موجود ہوں گے ۔ دورے میں شہباز شریف کی آ ذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور آذربائیجانی قیادت کے علاوہ ترکیہ صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔