پراپرٹی ڈیلر گھرکی دہلیزپرقتل
لاہور( کرائم رپورٹر )لاہور کے علاقے ہیئر میں نامعلوم افراد نے پراپرٹی ڈیلر کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزموں نے گھر کی دہلیز پر کھڑے 26سالہ آکاش ایوب پرفائرنگ کی جس کے باعث وہ موقع پرہی دم توڑ گیا، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل اورمقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔