سانحہ سوات میں غفلت پر معطل ہونے والے ڈی سی سمیت 12ملازمین بحال
پشاور(بیورورپورٹ)سانحہ سوات میں غفلت برتنے پر معطل ہونے والے ڈی سی سوات سمیت 12سے زائدملازمین کو نوکری پر بحال کردیا گیا۔
اعلیٰ سطح تحقیقاتی کمیٹی کی سفارش پر سانحہ سوات میں غفلت برتنے پرڈی سی شہزاد محبوب ، اسسٹنٹ کمشنر بابو زئی ندا اقبال ، اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ فراز گوندل ، اے ڈی سی ریلیف اور ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ آفیسر سعد خان سمیت دیگرملازمین کومعطل کیا گیا تھا،یادرہے کہ سانحہ سوات میں 18 سیاح جاں بحق ہوئے تھے ۔