مقدمات کی تفصیلات فراہم ،سپیکرپنجاب اسمبلی اورعطاتارڑکی درخواست نمٹادی گئی

مقدمات کی تفصیلات فراہم ،سپیکرپنجاب اسمبلی اورعطاتارڑکی درخواست نمٹادی گئی

لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے سپیکر پنجاب اسمبلی محمد احمد خان،وفاقی وزیر عطا تارڑ اور رانا مشہود احمد کی مقدمات کی تفصیلات فراہم اور ہراساں نہ کرنے کے خلاف درخواست سرکاری وکیل کی رپورٹ کی روشنی میں نمٹا دی۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے  درخواست پر سماعت کی، درخواست 12 اگست 2022 کو دائر کی گئی تھی،جس میں وفاقی وصوبائی حکومت اور آئی جی کو فریق بنایا گیا تھا،عدالت میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عمر وقاص سیال نے رپورٹ پیش کر دی،جس میں بتایا گیا کہ رانا مشہود احمد کے خلاف دو مقدمات عطا تارڑ کے خلاف ایک مقدمہ درج تھا،سپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں تھا،یہ مقدمات پولیس نے خارج کر د یئے ہیں،درخواست گزاروں کے خلاف سیاسی طور پر انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے ،عدالت درج مقدمات اور انکوائریوں کا ریکارڈ طلب کرے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں