آئندہ غیر منظور ہاؤسنگ سوسائٹی کی تشہیر نہیں کرینگے :مارکیٹنگ کمپنیوں کی نیب کو یقین دہانی

آئندہ غیر منظور ہاؤسنگ سوسائٹی کی تشہیر نہیں  کرینگے :مارکیٹنگ کمپنیوں کی نیب کو یقین دہانی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)قومی احتساب بیورو (نیب)اسلام آباد /راولپنڈی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ،رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ کمپنیوں اور ایجنسیوں کے نمائندگان کی شرکت ۔

بتایا گیا ہاؤسنگ سوسائٹیز تشہیر میں تاثر دیتی ہیں منصوبے وفاقی دارالحکومت میں ہیں جبکہ حقیقت میں وہ انتہائی دور دراز علاقوں میں ہیں، بعض سوسائٹیز پروموشنل مواد میں غیر منظور شدہ یا مبالغہ آمیز نقشے اور لے آؤٹ پلان شائع کرتی ہیں۔ مارکیٹنگ کمپنیوں نے یقین دہانی کرائی وہ مستقبل میں کسی غیر مجاز یا غیر منظور ہاؤسنگ سوسائٹی کی تشہیر نہیں کریں گی۔ تجویز دی گئی کہ عوامی سرمایہ کے تحفظ کے لیے اسکرو اکاؤنٹس کے نظام کو فروغ دیا جائے ،مارکیٹنگ کمپنیوں کے لیے لائسنسنگ اتھارٹی قائم کی جائے ۔ ڈائریکٹر نیب جاوید احمد خان نے واضح کیا ایسے تمام عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو عوام کے اعتماد سے کھیل رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں