روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ اب کراچی سے نیویارک تک انسانیت کا منشور :بلاول
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی کو تاریخی کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ اب کراچی سے نیویارک تک انسانیت کا منشور بن چکا ہے ۔
بلاول بھٹو نے سوشل میڈیاپر بیان جاری کرتے ہوئے مزید کہا زہران ممدانی کی جیت اس بات کا ثبوت ہے کہ روٹی، کپڑا اور مکان صرف نعرہ نہیں، بلکہ دنیا بھر کے عوام کا بنیادی حق ہے ۔