نیا جوان میئر :کراچی کی تبدیلی نیویارک تک پہنچ گئی: وزیراعلیٰ سندھ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا نیویارک نے 34 سالہ مسلمان میئر زہران ممدانی کو منتخب کیا ہے ، کراچی سے شروع ہونے والی تبدیلی کی لہر نیویارک تک پہنچ گئی ہے ۔
مراد علی شاہ نے دی فیوچر سمٹ 2025 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند سال پہلے کراچی نے بھی ایک نوجوان میئر مرتضیٰ وہاب کو منتخب کیا تھا ، آج نیویارک نے بھی 34 سالہ مسلمان میئر زہران ممدانی کو منتخب کیا ہے ۔کراچی نے نوجوان قیادت کو موقع دیا، اب نیویارک نے بھی تبدیلی کی راہ اپنائی۔