وزیر اعظم ،فیلڈ مارشل ہفتے کو آذربائیجان جائینگے

 وزیر اعظم ،فیلڈ مارشل ہفتے  کو آذربائیجان جائینگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نامہ نگار ) وزیراعظم شہباز شریف اور آذر بائیجان کے صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں آذربائیجان کے صدر نے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو وکٹری ڈے پریڈ میں شرکت کی دعوت دی۔

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل ہفتہ 8 نومبر کو ایک روزہ دورے پر آذربائیجان جائیں گے ۔ وہ یومِ فتح کی تقریبات میں شرکت کریں گے ۔ تقریبات کیلئے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بھی باکو میں موجود ہوں گے ۔وزیراعظم ، فیلڈ مارشل اور ترک صدر مہمان خصوصی ہوں گے ۔ وزیراعظم صدر الہام علییوف اور دیگر قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ۔سفارتی ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقات متوقع ہے ، یوم فتح کی تقریبات آذربائیجان کے مقبوضہ نگورنو کاراباخ کی آزادی اور آرمینیا کے خلاف فتح کے حوالے سے منائی جاتی ہیں ،وزیراعظم شہباز شریف نے یوم شہدائے جموں پر اپنے پیغام میں کہاہے چھ نومبر 1947 جموں و کشمیر کی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جو کشمیریوں کے ذہن پر آج تقریباً 8 دہائیوں کے بعد بھی تازہ زخم کی طرح نقش ہے ۔بھارت کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق، حق خود ارادیت اور عالمی قوانین کو مسلسل پامال کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ عالمی سفارتی محاذ پر مسٔلہ کشمیر کو اجاگر کرتا رہے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں