چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ کی کازلسٹ منسوخ،کیسزکی سماعت نہ ہوسکی

چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ  کے ڈویژن بینچ کی کازلسٹ منسوخ،کیسزکی سماعت نہ ہوسکی

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی ڈویژن بینچ کی کازلسٹ منسوخ ہوجانے پرزیر سماعت کیسز کی سماعت نہ ہو سکی۔

جس کے باعث شہریار آفریدی کی نظر بندی اورڈی سی عرفان میمن اورایس ایس پی کو توہین عدالت کی سزا کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت منسوخ ہوگئی، سابق چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے ڈیڑھ سال قبل سنگل بینچ کا سزا کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں