کرشنگ سیزن 15نومبر سے شروع کرنے کا فیصلہ

کرشنگ سیزن 15نومبر سے شروع کرنے کا فیصلہ

مقررہ تاریخ پر کرشنگ نہ کرنیوالی ملز کیخلاف کارروائی ہوگی:رانا تنویر

 اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا کہملک بھر میں شوگر کرشنگ سیزن کا آغاز 15نومبر 2025 سے کیا جائے گا۔ جو شوگر مل مقررہ تاریخ پر کرشنگ شروع نہیں کرے گی اس کے خلاف قانونی کارروا ئی کی جائے گی۔ شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ کسانوں کو واجبات کی ادائیگی کرشنگ کے آغاز سے قبل یقینی بنائی جائے گی اور حکومت کسانوں کے مفاد میں ایسے فیصلے کر رہی ہے تاکہ ان کا استحصال نہ ہو۔وفاقی وزیر نے زور دیا کہ بروقت کرشنگ نہ صرف گنے کے کاشتکاروں کو سہولت فراہم کرے گی بلکہ چینی کی مارکیٹ میں بروقت دستیابی بھی یقینی بنائے گی۔ رانا تنویر حسین نے متعلقہ صوبائی حکام کو ہدایت کی کہ وہ تمام شوگر ملز کی نگرانی یقینی بنائیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں