وفاقی محتسب نے بیوہ کو اُس کی جائیداد واپس دلوا دی

وفاقی محتسب نے بیوہ کو اُس  کی جائیداد واپس دلوا دی

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی محتسب برائے ہراسیت فوزیہ وقار نے خواتین کے جائیداد کے حقوق کے نفاذ ایکٹ 2020کے تحت ایک اور اہم مقدمہ حل کر کے ایک بیوہ کو اُس کی جائیداد واپس دلوا دی۔

 وہ جائیداد جس کے بارے میں اُسے کچھ بھی علم نہیں تھا،مہوش طاہر نے وفاقی محتسب برائے ہراسیت میں شکایت درج کی، جب انہیں معلوم ہوا کہ ان کے شوہر کے انتقال کے بعد اُن کے ایک رشتہ دار نے اُن کی جائیداد پر قبضہ کر لیا ہے اور کرایہ بھی خود وصول کر رہا ہے ،مہوش طاہر کے پاس جائیداد سے متعلق کوئی دستاویز یا معلومات موجود نہیں تھیں، حتیٰ کہ اُنہیں یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ جائیداد کہاں واقع ہے ۔وفاقی محتسب نے سائلہ کی داد رسی کرتے ہوئے اس کے خاوند کی ملکیتی جائیداد کے کاغذات جو کہ ادارے نے سی ڈی اے اور فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے تعاون سے سائلہ کی رسائی ممکن بنائی اور بیوہ کو اُس کا جائز اور شرعی حق دلوا دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں