لاہور ہائیکورٹ:پبلک یونیورسٹیز کے رجسٹرار کا عہدہ ٹینیور پوسٹ قرار

لاہور ہائیکورٹ:پبلک یونیورسٹیز  کے رجسٹرار کا عہدہ ٹینیور پوسٹ قرار

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے پبلک یونیورسٹیز کے رجسٹرار کے عہدے کو ٹینیور پوسٹ قرار دے دیا۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سماعت کی ۔

 وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کو عہدے کی میعاد ختم ہونے سے گیارہ دن قبل ہٹادیاگیا۔ ٹینیور پوسٹ سے قبل از وقت ہٹایا جانا یونیورسٹی کا غیر قانونی اقدام ہے ۔ عدالت عہدے کی میعاد کو سروس میں شمار کرنے کاحکم دے ۔ رجسٹرار اوکاڑہ  یونیورسٹی ڈاکٹرطاہر خان کے وکیل آصف شہزاد نے  دلائل دئیے ، وکیل اوکاڑہ یونیورسٹی نے کہاکہ رجسٹرار کی کنٹریکٹ پر تعیناتی ہوئی مکمل ہونے پر فارغ کیاگیا۔ عدالت نے کہاکہ پھر تنخواہ سے پنشن کی کٹوتی کیسے کی گئی۔ عدالت میں درست حقائق رکھیں ورنہ نتائج بھگتناہوں گے ۔ عدالت نے رجسٹرارکے عہدہ کو ٹینیور پوسٹ قرار دیتے ہوئے پٹیشن نمٹا دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں