روس کے دفاعی سازوسامان کی معلومات پاکستان سمگل کرنے کی خبریں جھوٹی قرار
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے انڈیا کے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی اُن خبروں کی تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس کے دفاعی سازوسامان کی معلومات پاکستان سمگل کرنے سے متعلق منصوبہ بے نقاب ہو گیا ۔
ماسکو میں پاکستان کے سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایسی بے بنیاد خبریں پاکستان اور روس کے درمیان دیرینہ اور دوستی پر مبنی تعاون کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں۔انڈیا کے متعدد ذرائع ابلاغ نے اس نوعیت کی خبریں شائع کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے روس کے ایئر ڈیفنس سسٹم اور ہیلی کاپٹروں سے متعلق معلومات چرانے کی کوشش کی جسے روسی حکام نے ناکام بنا دیا ۔