صدر کا سپیکرز کانفرنس کے مندوبین کے اعزاز میں عشائیہ
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدرِ مملکت نے بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے مندوبین کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ صد ر نے کہا کہ کانفرنس نے پارلیمانی سفارت کاری کے جذبے کو مزید مضبوط کیا ۔
گزشتہ دو روز میں دنیا بھر کے پارلیمانی رہنماؤں نے امن و ترقی کے فروغ کیلئے مؤثر مکالمہ کیا۔موجودہ معاشی، ماحولیاتی اور سکیورٹی چیلنجز کا مل کر مقابلہ مشترکہ کوششوں سے ہی مسائل حل ہو سکتے ہیں ،بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس نے تعاون اور دوستی کے نئے راستے کھولے ہیں ۔