رجسٹریشن پالیسی میں تبدیلی:پی ایم ڈی سی حکام عدالت طلب

رجسٹریشن پالیسی میں تبدیلی:پی ایم ڈی سی حکام عدالت طلب

یہ تو صوبائی معاملہ ہے ، اب کہا جا رہا اسے وفاق میں لایا جا رہا :جسٹس ارباب طاہر رجسٹریشن کی آخری تاریخ مؤخر کرنے کیلئے حکم امتناع کی استدعا مسترد، سماعت ملتوی

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ امتحانات اور میڈیکل کالجز میں داخلوں کی رجسٹریشن پالیسی میں تبدیلی کے خلاف درخواست میں پی ایم ڈی سی کے حکام کو نوٹس جاری کر کے جمعہ کو جواب کیلئے طلب کر لیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے دوران سماعت ریمارکس دیئے یہ تو صوبائی معاملہ ہے ، اب کہا جا رہا کہ اسے وفاق میں لایا جا رہا ہے ۔ درخواست گزار طلبہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نئی پالیسی میں اچانک تبدیلی سے پچھلے سال امتحان پاس کرنے والے طلباء کو مشکلات ہیں ، جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دئیے کہ یونیورسٹیاں آزادانہ کام کر رہی ہیں اور 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو اختیارات حاصل ہیں۔ عدالت نے وکیل کو ہدایت کی کہ اپنے مؤکل طلبہ کے ساتھ بیٹھ کر تفصیلی گزارشات جمع کرائیں۔ عدالت نے رجسٹریشن کی آخری تاریخ مؤخر کرنے کیلئے فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں