سعودی اقتصادی تعاون کیلئے پنجاب سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل

سعودی اقتصادی تعاون کیلئے پنجاب سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل

مریم اورنگزیب کنونیئر ،کمیٹی وفاقی وزارتوں،ایس آئی ایف سی سے تعاون کریگی چیئرمین پی اینڈ ڈی ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سینئر ممبربی اوآرکمیٹی کا حصہ ہونگے

لاہور(محمد حسن رضا سے )پنجاب حکومت نے پاک سعودی اقتصادی تعاون فریم ورک کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی کا مقصد سعودی عرب کے ساتھ سرمایہ کاری فریم ورک پر موثر ہم آہنگی یقینی بنانا ہے ۔سٹیئرنگ کمیٹی کا نوٹیفکیشن محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردیا گیا۔صوبائی سٹیئرنگ کمیٹی وفاقی وزارتوں اور ایس آئی ایف سی سے کوارڈی نیشن کرے گی،سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کمیٹی کی کنوینر ہوں گی جبکہ کمیٹی میں چیئرمین پی اینڈ ڈی ڈاکٹر نعیم رؤف، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اورسینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بھی شامل ہوں گے ۔ کمیٹی صوبائی سیکٹرل ان پٹس اور ترجیحی منصوبوں کی تیاری کرے گی، سرمایہ کاری کیلئے ریڈی پروپوزلز اور پراجیکٹ پائپ لائن تیار کی جائے گی۔کمیٹی سعودی عرب کے ساتھ سرمایہ کاری سیشنز کیلئے صوبائی ترجیحات فائنل کرے گی، بی ٹو بی انٹریکشنز اور انویسٹر ریڈینس کو فروغ دیا جائے گا۔کمیٹی حکومت پنجاب کو اپنے فیصلوں سے آگاہ رکھے گی،کمیٹی سعودی عرب کے ساتھ ’’ایرلی ہارویسٹ اپرچونیٹیز‘‘سے فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں