صحت نظام جلد ٹھیک نہیں ہوسکتا
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہیلتھ کئیر سسٹم وہ ہوتا ہے جو لوگوں کو بیمار ہونے سے بچائے۔
25 ویں انٹرنیشنل پبلک ہیلتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہاماہرین کے مطابق سترفیصدبیماریاں آلودہ پانی سے پھیل رہی ہیں ،اگرپانی صاف ہوجائے تو ہسپتالوں پربوجھ کم اورلوگ صحت مند ہوناشروع ہوجائینگے ،پاکستان میں صحت کا نظام یقینی طور پر آئیڈیل نہیں، زبوں حالی کا شکار ہے ،سرکاری ہسپتالوں میں تو سات سات گھنٹے مریضوں کو انتظار کرنا پڑتا ہے ،وینٹی لیٹر تو نجی ہسپتالوں میں بھی دستیاب نہیں ،ہیلتھ کیئر نظام جلدی ٹھیک نہیں ہوسکتا،ہر کسی کو اپنا اپنا کردار اد کرنا ہوگا،ہمارا ماحول مریض بنانے کی فیکٹری بن چکا ہے ،حکومت13 بیماریوں کی ویکسین مفت لگارہی، لوگ ویکسین میں بھی حلال و حرام میں پڑ جاتے ہیں،گلگت بلتستان سے کراچی تک سیوریج کا پانی صاف پانی میں چلا جاتا ہے ، سیوریج سسٹم کو ٹھیک کرنا وزارت صحت کی ذمہ داری نہیں ہے۔