میدانی علاقوں میں آج سموگ اوردھند،پہاڑوں پرموسم سردرہے گا
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں سرد رہے گا۔
پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح /رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت سکردو منفی06،لہہ منفی04، بابوسر، گوپس اور گلگت میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔