اوگرا متحرک،زائدقیمت وصولی پر 3 ایل پی جی پلانٹس سیل

اوگرا متحرک،زائدقیمت وصولی پر 3 ایل پی جی پلانٹس سیل

گیس سلنڈر600روپے تک مہنگا بیچنے کی شکایات پر ایل پی جی کمپنیوں کونوٹسزجاری

اسلام آباد(نامہ نگار)آئل اینڈ گیس ریگولیٹر ی اتھارٹی (اوگرا)کی انفورسمنٹ ٹیم نے مقررہ قیمتوں سے زائدپر ایل پی جی کی فروخت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فتح جنگ روڈ، ترنول اور قریبی علاقوں میں واقع 3 ایل پی جی پلانٹس کو سیل کر دیا ۔ترجمان کے مطابق ٹیموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مختلف شہروں میں قیمتوں کی نگرانی کریں اور زیادہ چارج کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔

دریں اثنا اوگرا نے عوامی شکایات پر مقررہ قیمت سے زائد وصولی کا نوٹس لیتے ہوئے ایل پی جی کمپنیوں کو باضابطہ نوٹسز جاری کر دیئے ہیں،جن کے مطابق اوگرا نے نومبر کے لیے ایل پی جی 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت 2378روپے مقرر کی ہے جبکہ ایل پی جی کمپنیاں فی سلنڈر 2800 سے 3 ہزارروپے ایکس پلانٹ ریٹ وصول کر رہی ہیں، اتھارٹی نے کمپنیز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے پلانٹ اور ڈسٹری بیوٹرز کے تمام مقامات پر اوگرا کے نوٹیفائیڈ نرخوں کی مکمل پابندی کو یقینی بنائیں۔ علاوہ ازیں سوئی نادرن کے لیے اوگرانے آر ایل این جی 16 سینٹ مہنگی کرکے نومبرکیلئے نئی قیمت 12 ڈالر 39 سینٹ مقرر کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں