پختونخوامیں صحت کارڈ پر مفت علاج، بقایا جات 13 ارب ہوگئے
حکومت قسطوں میں رقم جاری کرنے لگی، 5 سالہ معاہدہ ختم،سہولت برقرار رکھنا چیلنج
پشاور(ذیشان کاکاخیل) خیبر پختونخوا حکومت کیلئے صحت کارڈ پر مفت سہولیات کی فراہمی برقرار رکھنا بڑا چیلنج بن گیا ، صحت کارڈ کی مد میں بقایاجات تیرہ ارب روپے تک جاپہنچے ،اربوں روپے کی بقایاجات کو ختم کرنے کے لیے صوبائی حکومت قسطوں میں رقم کی ادائیگی کرکے کام چلانے لگی،5 سالہ معاہدہ ختم ہوا، تاحال بیمہ کمپنی سے مستقل معاہدہ بھی نہ کیا جا سکا، نجی کمپنی کے ساتھ معاہدہ گزشتہ سال ختم ہوگیا تھا،جس کی صرف ایک سال کے لیے تجدید کی گئی ، اربوں روپے کے بقایاجات،بیمہ کمپنی سے عارضی معاہدہ اور پرانے ریٹ پر ہسپتالوں میں جاری آپریشنز صحت کارڈ میں رکاٹ ہیں ، سرکاری اور نجی ہسپتالوں نے بھی پرانے ریٹس پر آپریشن کرنے سے انکار کر دیا ۔