کاروباری اعتماد،رواں مالی سال،پہلے 4ماہ میں 14802نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

کاروباری اعتماد،رواں مالی سال،پہلے 4ماہ میں 14802نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کی موثر حکمت عملی اور سہولت کاری کے نتیجے میں پاکستان میں کاروباری اعتماد، سرمایہ کاری کے رحجان اور تجارتی سرگرمیوں میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی تازہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 14 ہزار 802 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن مکمل ہوئی، جس کے بعد پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 918 تک پہنچ گئی ہے ۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 30 سے زائد ممالک سے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور رواں مالی سال کے دوران 332 کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی، جو پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے بتدریج فروغ کا واضح اظہار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں