فیصل آباد:گرین الیکٹرک بس میں خاتون نے بچی کو جنم دیدیا
فیصل آباد(آئی این پی)فیصل آباد میں جھنگ روڈ پر ایجوکیشن بورڈ آفس کے قریب دوران سفر گرین الیکٹرک بس میں خاتون نے بچی کو جنم دیدیا۔
ترجمان زاہد لطیف نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی میڈیکل ٹیم فوری موقع پر پہنچی او ر 35 سالہ زچہ آصفہ زوجہ ظفر اور نومولود بچی کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال فیصل آباد منتقل کیا، جہاں ماں اور بچی دونوں محفوظ ہیں۔ خاتون اڈہ پینسرہ کی رہائشی ہے۔