کلاؤڈ فلیئر کی سروسز میں تعطل سے انٹرنیٹ میں خلل،ویب سائٹس تک رسائی میں مشکلات
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کلاؤڈ فلیئر کی سروسز میں تعطل کے بعد گزشتہ روز عالمی سطح پر انٹرنیٹ تک رسائی میں مشکلات پیدا ہوگئیں۔۔۔
خرابی کے باعث ہزاروں صارفین ایکس (سابق ٹوئٹر)، چیٹ جی پی ٹی ، کینوا سمیت کئی بڑے انٹرنیٹ پلیٹ فارمز تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے تھے ، کنٹینٹ ڈیلیوری نیٹ ورک اور ڈومین نیم سرور (ڈی این ایس )سروس فراہم کرنے والی کمپنی کلاؤڈ فلیئر نے اپنے عالمی نیٹ ورک میں مسائل کا سامنا کرنے کی تصدیق کی ،کمپنی کا کہنا تھاہم نے لندن میں وارپ تک رسائی کو دوبارہ فعال کر دیا ہے ہم دیگر سروسز کو بحال کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔بعد ازاں انٹرنیٹ سروسز بحال ہونا شروع ہوگئیں۔