ترقی کیلئے نوجوانوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا : فیصل کنڈی

ترقی کیلئے نوجوانوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا : فیصل کنڈی

پختونخوا وسائل سے مالا مال، کوشش ہے شہروں کو جدید بنائیں ، کانفرنس سے خطاب

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جب سرکاری اور نجی ادارے ساتھ چلیں تو بہتر شہر کی بنیاد بن سکتی ہے ،نوجوانوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا ،خیبرپختونخوا ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے ،خیبرپختونخوا تعلیم آئی ٹی اور جدید سہولیات سے مالا مال ہے ،ہمارہ ویژن ہے کہ پشاور سمیت دوسرے شہروں کو جدید بنائیں۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے کا نجی یونیورسٹی میں پائیدار شہرسازی کے عنوان پر ہونے والی انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کانفرنس سے نئی تحقیق اور تعلیمی راستوں میں آسانی ہوگی ،ہم چاہتے ہیں کہ بین الاقوامی کانفرنس پشاور میں کی جائے ۔ دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات کی ، گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پارٹی کے یوم تاسیس کے کے حوالے ملک بھر بالخصوص خیبرپختونخوا میں ہونے والی تقاریب اور پارٹی کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں