ایشیائی ترقیاتی بینک نے 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

رقم پنجاب میں زراعت، تعلیم اور صحت پر خرچ ہوگی،12 کروڑ ڈالر کا رعایتی قرضہ ، 40 لاکھ ڈالر امداد شامل تعلیمی سہولیات ،صحت عامہ اور مراکز کی بہتری ممکن ، چھوٹے کاشتکاروں کو جدید سہولیات فراہم کی جا سکیں گی:اعلامیہ

اسلام آباد (دنیا نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیہ کے مطابق قرض کی رقم پنجاب میں زراعت، تعلیم اور صحت کی سہولیات پر خرچ کی جائے گی،رقم میں سے  12 کروڑ ڈالر کا رعایتی قرضہ ہوگا، مجموعی رقم میں 40 لاکھ ڈالر کی امداد شامل ہو گی۔ اے ڈی بی کے مطابق رقم کے ذریعے پنجاب میں تعلیمی سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا، رقم سے پنجاب میں صحت عامہ کی سہولیات اور مراکز کی بہتری ممکن ہو سکے گی۔ اعلامیہ کے مطابق رقم کی ذریعے چھوٹے کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی، چھوٹے کاشت کاروں کو جدید زرعی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔ قبل ازیں پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان تین اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے ، بینک سڑکوں اور پانی کے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 6 کروڑ اٹھارہ لاکھ ڈالر دے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں