تحصیل شکرگڑھ :جنگلی گیدڑوں کے حملے ‘ 5 افراد شدید زخمی
سیدپور میں آسی‘ ادریس‘ شاہپور بھنگو میں محسن‘فرقان‘ شاہپور چنجوڑا میں 1دیہاتی زخمی ہوا
شکرگڑھ ، چک امرو، عیسیٰ چوک( تحصیل رپورٹر، نامہ نگاران )شکرگڑھ تحصیل کے متعدد دیہات میں جنگلی گیدڑوں کے حملے ، بچوں اور خواتین سمیت 5 افراد کو شدید زخمی کردیا۔ نواحی گاؤں سید پور میں خاتون آسیہ اور محمد ادریس عرف دیسا ، شاہ پور بھنگو کا محسن رحمان اور فرقان علی شدید زخمی ہوئے ، باؤلے گیدڑ کے حملے سے شاہ پور چنجوڑاکا 50سالہ رہائشی بھی چہرے پر حملے سے شدید زخمی ہو گیا، تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شکرگڑھ سے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال نارووال منتقل کر دیا گیا۔ جنگلی گیدڑوں کے دیہاتیوں پر ان حملوں کے بعد علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔