وفاقی وزارتوں،صوبوں میں گریڈ 19 کی 350 آسامیاں خالی
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزارتوں ،صوبوں میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ ،پاکستان پولیس سروس گروپ کے کوٹہ کی گریڈ 19 کی 350 اسامیاں خالی ہیں۔۔۔
وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں میں ڈپٹی سیکرٹریز، ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس افسر ، ایس ایس پی کی اسامیوں کا کوٹہ مختص ہوتا ہے ، مذکورہ اسا میوں پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ماتحت سروس کیڈر کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پاکستان پولیس سروس گروپ کے افسران تعینات کئے جاتے ہیں، مذکورہ اسامیوں میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ گریڈ 19کی 250اور پاکستان پولیس سروس گروپ کی 100سے زائد اسامیاں خالی ہیں، مذکورہ اسامیوں پر جونیئر ، ڈیپوٹیشن اور عارضی چارج پر افسران تعینات ہیں، ان خالی اسامیوں پر مستقل تعیناتی اور افسران کی ترقی کے لئے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ اجلاس گزشتہ ایک سال سے نہیں ہوا ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 10دسمبر کو بلائے گئے ڈی ایس بی اجلاس کو ری شیڈول کر کے 23دسمبر کو منعقد کرنے کے احکامات د ئیے ہیں۔