بانی پی ٹی آئی کی 7مقدمات میں ضمانت اورطبی معائنے کی درخواستیں 16دسمبرتک ملتوی
راولپنڈی(خبر نگار)بانی پی ٹی آئی کے خلاف 7 مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت بغیر کارروائی 16 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک عدالت پیش ہوئے ۔ سماعت پنجاب بار کونسل کی ہڑتال کے باعث ملتوی کی گئی جبکہ بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے حوالے سے دائر درخواست بھی 16 دسمبر تک ملتوی کی گئی،سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بھی عدالت پیش ہوئے ۔دونوں درخواستوں پر سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے ملتوی کی۔