کوئٹہ: ریڑھی والے کے ہاں بیک وقت 3بیٹوں اورایک بیٹی کی پیدائش
کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک نجی ہسپتال میں سیٹلائٹ ٹاؤن میں فروٹ ریڑھی لگا کر خاندان کی کفالت کرنے والے راز محمد کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی۔۔۔
جس میں 3 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں ،راز محمد کے مطابق اس سے قبل بھی ان کے 2بچے تھے اور اب ان کے بچوں کی تعداد 6ہو گئی ہے جن کی کفالت ان کیلئے مشکل ہو گی اور وہ وزیراعلیٰ سے اپیل کر تے ہیں کہ وہ ان کی ما لی مدد کریں۔