گرفتار حساس ادارے کے جعلی افسر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

 گرفتار حساس ادارے کے جعلی افسر کو  جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت نے خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والے شہری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔ سماعت کے دوران گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

 پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ ایک مشکوک گاڑی کو تلاشی کے لئے روکا گیا تو گاڑی میں موجود شخص نے خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کیا ،پولیس کے مطابق جب سروس کارڈ طلب کیا گیا تو ملزم نے گالم گلوچ شروع کر دی، جس سے اس کا رویہ مزید مشکوک ہو گیا۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق گاڑی کی تلاشی لینے پر پولیس کو غیر قانونی کلاشنکوف ملی، جب کہ مزید جانچ پڑتال سے معلوم ہوا کہ گاڑی پر نصب نمبر پلیٹ بھی جعلی ہے ۔ پولیس نے غیر قانونی اسلحہ اور جعلی نمبر پلیٹ رکھنے کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے ،سماعت کے دوران پولیس نے ملزم کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے مزید ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں