لاہور کو ڈسٹرکٹ نارتھ ساؤتھ میں تقسیم کرنے پرغور
لاہور(عمران اکبر)لاہور کو انتظامی طور پر دو یونٹس میں تقسیم کرنے کے معاملے میں اہم پیش رفت، ذرائع کے مطابق ایس ایم بی آر سے وزیر اعلیٰ پنجاب نے بریفنگ مانگ لی، لاہور کو دو یونٹس میں تقسیم پر بند کمرہ اجلاس ہوا۔
لاہور کو ڈسٹرکٹ نارتھ اور ساؤتھ ڈسٹرکٹ میں تقسیم کیا جائے گا ۔لاہور نارتھ ڈسٹرکٹ پانچ تحصیلوں پر مشتمل ہوگا،لاہور نارتھ ڈسٹرکٹ میں تحصیل لاہور سٹی، کینٹ،صدر ،شالیمار اور راوی تحصیل بنانے کی تجویز دی گئی ،لاہور ساؤتھ ڈسٹرکٹ مجموعی طور پر پانچ تحصیلوں پر مشتمل ،لاہور ساؤتھ ڈسٹرکٹ میں تحصیل ماڈل ٹاؤن، اقبال ٹاؤن ،رائے ونڈ،نشتر اور واہگہ تحصیل پر مشتمل ہوگا۔