پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات کا امکان ختم
اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اﷲ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا امکان ختم ہو چکا ہے۔
فساد، تشدد یا انتہا پسند سوچ کی حمایت کرنے والوں سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہماری قومی خودمختاری اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، ہم مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن ہمارے فیصلے قومی مفادات اور بنیادی اقدار کے تحفظ کی ضرورت سے پوری طرح رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے معنی خیز مذاکرات کا اہم موقع ضائع کر دیا ہے۔