میاں محمودالرشید کے 3 بھائیوں کی عبوری ضمانتیں کنفرم
لاہور(این این آئی)اینٹی کرپشن کورٹ کے جج محمد جمیل نے سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کے 3 بھائیوں میاں مصطفی رشید، میاں حامد رشید اور۔۔۔
میاں ضیا رشید کے خلاف مقدمے میں عبوری ضمانتیں کنفرم کرتے ہوئے ملزموں کو ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے ملزموں کے خلاف تفتیشی رپورٹ پیش کی، مدعی فریق کی جانب سے آفتاب مصطفی ایڈووکیٹ بھی پیش ہوئے۔