پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور ابر آلود ر ہنے کاامکان

 پنجاب کے بیشتر علاقوں میں  موسم سرد اور ابر آلود ر ہنے کاامکان

لاہور (اے پی پی) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور ابر آلود رہے گا۔۔۔

جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، گجرات، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، خانیوال، ساہیوال، رحیم یار خان لیہ ، کوٹ ادو، بہاولپور، ملتان اور گرد و نواح میں سموگ/ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ سموگ/ ہلکی دھندچھائی رہی ۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت8اور زیادہ سے زیادہ21سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 16فیصدرہا۔گلگت بلتستان ، کشمیر ، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوامیں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں