کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا دائرہ کار تمام اضلاع تک پھیلانے کا فیصلہ

 کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا دائرہ کار تمام اضلاع تک پھیلانے کا فیصلہ

کاؤنٹر نارکوٹکس فورس سٹیشنز قائم کیے جائیں گے جو تھانوں کی طرز پر کام کر ینگے لاہور میں ابتدائی طور پر 3سٹیشنز بنیں گے ، ہیلپ لائن اور ایمرجنسی نمبر دیاجائیگا

لاہور(نیوز ایجنسیاں)پنجاب حکومت نے صوبے میں منشیات کے خلاف اقدامات کو مزید موثر بنانے کیلئے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (سی این ایف )کا دائرہ کار تمام اضلاع تک پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔حکام کے مطابق بڑے اضلاع میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس سٹیشنز قائم کیے جائیں گے جو تھانوں کی طرز پر کام کریں گے۔ لاہور میں ابتدائی طور پر 3 نارکوٹکس فورس سٹیشنز قائم کیے جائیں گے جبکہ راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ، بہاولپور، سرگودھا، فیصل آباد اور ڈی جی خان میں بھی تھانوں کی طرز پر سٹیشنز بنائے جائیں گے۔ کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے لیے عوام کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن اور ایمرجنسی نمبر بھی فراہم کیا جائے گا تاکہ شہری کسی بھی مشتبہ معاملے کی فوری اطلاع دے سکیں۔پہلے فیز میں ہیڈکوارٹر سمیت ہر نارکوٹکس سٹیشن نے اپنا ورکنگ آغاز کر دیا ہے ۔ دوسرے فیز میں صوبے کے تمام اضلاع میں نارکوٹکس فورس سٹیشنز کے قیام کو عملی شکل دی جائے گی تاکہ منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید موثر اور بروقت کی جا سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں