ون ڈش کی خلاف ورزی، 14 شادی ہالز اور فارم ہائوس سیل ، 9 افراد گرفتار

ون ڈش کی خلاف ورزی، 14 شادی ہالز اور فارم ہائوس سیل ، 9 افراد گرفتار

وزیراعلیٰ نے ون ڈش کی پابندی کو یقینی بنانے کا حکم دیا ، لاؤڈ سپیکر کے غیرضروری استعمال پر بھی کریک ڈاؤن کی ہدایت فارم ہاؤس اور گراؤنڈز میں بھی ون ڈش پر پابندی یقینی بنانے کا اصولی فیصلہ،خلاف ورزیوں پر لاکھوں کے جرمانے بھی عائد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف نے تمام کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز کو ون ڈش کی پابندی یقینی بنانے کا حکم دیدیا ،جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے 14شادی ہالز اور فارم ہاؤسز سیل کرکے جرمانے عائد کردئیے گئے جبکہ 9افراد کو گرفتار کرلیاگیا، لاؤڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کی ہدایت کردی گئی۔ وزیراعلیٰ نے شادیوں اور تقریبات میں بلند آہنگ میوزک پر سخت کارروائی کی ہدایت کی ،قوالی نائٹ اور دیگر تقریبات میں لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر قانونی کارروائی کا حکم دیا،شادی ہال کی طرح فارم ہاؤسز اور گراؤنڈزمیں بھی لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر پابندی کے لئے اقدامات کی ہدایت کی گئی جبکہ فارم ہاؤس اور گراؤنڈز میں بھی ون ڈش پر پابندی یقینی بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیاگیاہے ،ون ڈش اور لاؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی کی صورت میں افسر شادی تقریبات میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ گزشتہ روز ون ڈش کی خلاف ورزی کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران 562مقامات کی انسپکشن کی گئی ،اس دوران 14 شادی ہال اور فارم ہاؤسز سیل کئے گئے ، ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی پر 9 افراد کو حراست میں لیاگیا جبکہ لاکھوں روپے کے جرمانے کئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں