وزیراعظم کی آئی ٹی پارک تعمیر 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

 وزیراعظم کی آئی ٹی پارک تعمیر 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

وزارت آئی ٹی مدت میں چار بار توسیع کر چکی، تاخیر پر شہباز شریف کا اظہار ناراضی

اسلام آباد (ایس ایم زمان )وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کو اسلام آباد آئی ٹی پارک کی تکمیل 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی، وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ٹی پارک کی تاخیر پر ناراضی کا اظہار کیا ہے ، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن آئی ٹی پارک مکمل کرنے کی مدت میں چار مرتبہ توسیع کر چکی ہے، وزارت آئی ٹی نے اسلام آباد آئی ٹی پارک منصوبہ مکمل کرنے کی 31 اکتوبر مقرر کی تھی اور قبل ازیں 14 اگست مقرر کی تھی اور وزیراعظم سے افتتاح کرانے کا اعلان کیا تھا، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے آئی ٹی پارک کی تعمیر مکمل کرنے کے لیے اس سے قبل فروری کے بعد جون،پھراگست اوربعدمیں 31اکتوبر 2025 کی تاریخ مقرر کی تھی ، اسلام آباد آئی ٹی پارک کا تاحال تقریباً 90 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہوا ہے اور 17 ارب روپے سے زیادہ رقم تعمیر پر خرچ ہو چکی ہے ، اسلام آباد آئی ٹی پارک کی تعمیر کا مجموعی بجٹ(70ملین ڈالر) 20 ارب روپے سے زیادہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں