پیکٹا نے پرائیویٹ پبلشرز کی فیس25ہزارسے بڑھا کرڈیڑھ لاکھ کردی
لاہور(خبر نگار)پیکٹا نے پرائیویٹ پبلشرز کی فیسوں میں اضافہ کردیا۔ پبلشرز کی این او سی فیس 25 ہزار روپے سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ روپے ،لائسنس میں تجدید کی فیس 5 ہزار روپے سے بڑھا کر 75 ہزار روپے کردی گئی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ لائسنس کی فیسوں کا بوجھ اب پبلشرز کتابوں سے نکالیں گے۔ پیکٹا ذرائع کا کہنا ہے کہ کتابوں کے ریوو کیلئے تاحال فیسوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ جبکہ پبلشرز کا کہنا ہے کہ فیسوں میں بلاجواز اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں ،پیکٹا فیسوں میں اضافے کا فیصلہ فی الفور واپس لے۔