لاہور ہائیکورٹ :موٹر وہیکل آرڈیننس پر فوری عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے موٹر وہیکل آرڈیننس 2025کے خلاف درخواست پر موٹر وہیکل آرڈیننس پر فوری عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پنجاب حکومت سمیت دیگر سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔
جسٹس فاروق حیدر نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا گیا کہ موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت جرمانوں میں اضافہ کردیا گیا ،شہریوں کو بھاری جرمانے اور ان پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں،عدالت موٹر وہیکل آرڈیننس کو غیر آئینی قرار دے ،عدالت موٹر وہیکل آرڈیننس پر فوری عملدرآمد روکنے کا حکم دے۔