قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا عامر ڈوگر کو خط ، عمر ایوب کیخلاف زیر التوا مقدمات کی تحریری وضاحت طلب
اسلام آباد(نامہ نگار)ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے رکن قومی اسمبلی اور چیف وہپ حزبِ اختلاف ملک عامر ڈوگر کو خط ارسال کیا ہے جس میں سابق قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب سے متعلق عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تحریری وضاحت طلب کی گئی۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق یہ اقدام قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری کے مقررہ طریقہ کار کو قانون و ضابطے کے مطابق مکمل کرنے کے لیے ضروری ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ اپوزیشن کی جانب سے سیکرٹریٹ کو یہ اطلاع دی گئی تھی کہ عمر ایوب خان کے خلاف کوئی مقدمہ زیر التوا نہیں، تاہم اس بارے میں ضروری تحریری تصدیق سیکرٹریٹ کو فراہم نہیں کی گئی۔ خط میں ملک عامر ڈوگر سے درخواست کی گئی کہ عدالتوں میں سابق اپوزیشن لیڈر سے متعلق زیر التوا مقدمات کی موجودہ صورتحال سے متعلق درکار معلومات فوری طور پر فراہم کی جائیں۔