پارلیمنٹ کی راہداری میں طارق فضل جنید اکبر آ منے سامنے ،گلے شکوے
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پارلیمنٹ کی راہداری میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری اور تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر خان آمنے سامنے آئے۔۔۔
تو جنید اکبر خان نے ڈاکٹر طارق فضل سے شکوہ کیا کہ حالات دن بدن سخت اور ہم پر مختلف دروازے بند کئے جا رہے ہیں، ڈاکٹر طارق فضل نے جواب دیا کہ آپس میں ذاتی ملاقاتوں کی بجائے سپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کریں اور مسائل کو باقاعدہ قانونی طریقے سے حل کرائیں ، جنید اکبر نے کہا کہ ظلم بند کیا جائے ، ہم بات چیت کے لئے تیار ہیں لیکن موجودہ رویہ قبول نہیں ۔ ڈاکٹر طارق فضل نے کہا کہ آپ اپنی حرکتیں درست کریں اورنظم و ضبط قائم رکھیں۔